مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی ”فنانشل ٹائمز“ میں شائع ہونے والے مضمون کی تردید

مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی ”فنانشل ٹائمز“ میں شائع ہونے والے مضمون کی تردید نیوز آرٹیکل سیاق و سباق سے ہٹ کر لئے گئے بیانات پر مبنی ہے،پاکستان اس مضمون بالخصوص اس کے عنوان ”پاکستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنے کردار پر ازسرنو غور کر رہا ہے“، کو مسترد کرتا ہے، عبدالرزاق داﺅد اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم …

مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی ”فنانشل ٹائمز“ میں شائع ہونے والے مضمون کی تردید
نیوز آرٹیکل سیاق و سباق سے ہٹ کر لئے گئے بیانات پر مبنی ہے،پاکستان اس مضمون بالخصوص اس کے عنوان ”پاکستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنے کردار پر ازسرنو غور کر رہا ہے“، کو مسترد کرتا ہے، عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے واضح کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے حالیہ دورہ کے دوران پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری حکومت کی قومی ترجیح ہے اور سی پیک کے حوالہ سے حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے، سی پیک کی آئندہ کی سمت کے بارے میں دونوں اطراف کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ”فنانشل ٹائمز“ میں گذشتہ روز شائع ہونے والے ایک مضمون کی تردید کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ یہ نیوز آرٹیکل سیاق و سباق سے ہٹ کر لئے گئے بیانات پر مبنی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان اس مضمون بالخصوص اس کے عنوان ”پاکستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنے کردار پر ازسرنو غور کر رہا ہے“، کو مسترد کرتا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ان سے منسوب بیانات سیاق و سباق سے ہٹ کر لئے گئے ہیں اور انہیں بگاڑ کر پیش کیا گیا۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور سی پیک کے حوالہ سے حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی معاون شراکت داری کا اعادہ کیا اور سی پیک کے حوالہ سے اپنے عزم کا ازسرنو اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے دونوں اطراف کیلئے سی پیک کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سی پیک کی آئندہ کی سمت کے بارے میں دونوں اطراف کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔