سی پیک کے تحت بننے والے تمام منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو یکساں فائدہ پہنچے گا ، وانگ یی کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کی حکومت کے ساتھ جامع بات چیت، مختلف شعبوں میں جامع تعاون اورنئی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعتوں سے ہمکنارکرناتھا، سیاسی طورپردونوں ممالک باہمی سٹریٹجک اعتماد کو مزید گہراکریں گے، ترجمان چینی وزارت خاجہ کی پریس بریفنگ بیجنگ ۔ …
ترجمان چینی وزارت خاجہ کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
سی پیک کے تحت بننے والے تمام منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو یکساں فائدہ پہنچے گا ، وانگ یی کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کی حکومت کے ساتھ جامع بات چیت، مختلف شعبوں میں جامع تعاون اورنئی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعتوں سے ہمکنارکرناتھا، سیاسی طورپردونوں ممالک باہمی سٹریٹجک اعتماد کو مزید گہراکریں گے، ترجمان چینی وزارت خاجہ کی پریس بریفنگ
بیجنگ ۔ 10ستمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے تمام منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو یکساں فائدہ پہنچے گا اورعام آدمی کواس کے واضح اورٹھوس فوائد حاصل ہوں گے، وانگ یی کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کی حکومت کے ساتھ جامع بات چیت، مختلف شعبوں میں جامع تعاون اورنئی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعتوں سے ہمکنارکرنا تھا، سیاسی طورپردونوں ممالک باہمی سٹریٹجک اعتماد کو مزید گہراکریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پیر کوبیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کوآگے بڑھانے میں دونوں ممالک نے کرداراداکیاہے اوراس کے فائدے واضح اورٹھوس ہیں، پاکستان اورچین دیرینہ سٹریٹجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا اظہارنہ صرف سیاسی بلکہ اقتصادی تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ بھی کرتا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ چینی سٹیٹ قونصلراوروزیرخارجہ وانگ یی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے کام پر رفتارتیز کرنے پراتفاق رائے کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ”جیساکہ میں نے پہلے کہا تھا کہ دونوں اطراف نے پاکستان کے اقتصادی اور سماجی ترقی کی ترجیحات کے مطابق سی پیک میں تعاون پر مذاکرات سے اتفاق ظاہرکیا تھا“، اس ضمن میں صنعتی تعاون اورعوامی روزگارکے منصوبوں کو ترجیح دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے مغربی علاقوں تک تعاون کو وسعت دی گئی تاکہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچے۔








