سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 70ویں برسی کے مو قع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے، انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کو شش کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائداعظم محمد …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے، انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کو شش کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائداعظم محمد علی جناح کی 70ویں برسی کے مو قع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور پا کستان کو درپیش چیلنجو ں کا مقابلہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قائداعظم کی کامیابی قوموں کی تاریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عدم تشدد اورا صولوں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ہی انہیں شا ندار خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی برسی ہمیں یاد کراتی ہے کہ ہم پا کستان کو مضبو ط اور بہتر بنانے میں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کریں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے اس مو قع پر کہا کہ ہمیں قائداعظم کے بے مثال اصولو ں اور ان کی بے پناہ قا ئد انہ صلاحیتو ں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کر نا چاہئے کہ ہم اپنے وطن کو درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کو ایک بہتر اور مضبو ط ملک بنا ئیں گے۔