اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی موثروکارآمد پالیسیوں اور مختلف پروگراموں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر حوصلہ افزائی کریں گے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کی فلاح …
وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کو درپیش تمام چیلنجز کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے، علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی موثروکارآمد پالیسیوں اور مختلف پروگراموں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر حوصلہ افزائی کریں گے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں اہم و موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے عظیم مقصد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی جو کال دی ہے اس کا بھی عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آ رہا ہے کیونکہ لوگ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے لوگ ڈیم فنڈ کے لیے دل کھول کر رقم جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلی حکومتوں نے ڈیموں سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے فنڈز اکٹھے نہیں کیے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کو درپیش تمام چیلنجز کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی مناسب اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اقتصادی پالیسی سے ٹیکس اکٹھا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔








