ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، امریکا سمیت تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی خارجہ پالیسی تشکیل دیں گے، اب ڈو مور والے حالات نہیں رہے، امن ہی واحد راستہ ہے جس سے خطے میں ترقی ہو گی اور معیشت کا پہیہ آگے چلے گا …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، امریکا سمیت تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی خارجہ پالیسی تشکیل دیں گے، اب ڈو مور والے حالات نہیں رہے، امن ہی واحد راستہ ہے جس سے خطے میں ترقی ہو گی اور معیشت کا پہیہ آگے چلے گا ،پاکستان کسی دوسرے کی جنگ میں حصہ دار نہیں بنے گا۔ منگل کو یہاں ” عالمی امن” کے حوالے سے امریکا کے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات اور نائن الیون کے بعد کی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد مسلمانوںپر جو بیتی جس کے ہمارے معاشرے پر دور رس نتائج مرتب ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان پر چڑھائی کی اور پاکستان پر دباﺅ ڈالا اور اسے اپنا کولیشن پارٹنر بنایا۔ امریکا نے افغانستان پر جنگ مسلط کی اور ہمیں دباﺅ کے تحت اتحادی بنایا اور ہمیں دوسرے کی جنگ میں دھکیل دیاگیا جس سے ہمارامعاشرہ تباہ ہوا، لوگ شہید ہوئے ، انفراسٹرکچر کو نقصان پنچا، قبائلی اضلاع بمباری سے تباہ حال ہیں۔ ہمارا اربوں ڈالر کا نقصان ہوئے جس میں سے ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ کے 15 فیصد بھی نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں احتجاجاً نیٹو سپلائی بند کرنے کے لئے پشاور میں دھرنا بھی دیا۔ اس میں ہمارا مو¿قف تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔