وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 نئے وفاقی وزراءاور 3 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 نئے وفاقی وزراءاور 3 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراءعلی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی اور وزرائے مملکت مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر سے حلف لیا اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 نئے وفاقی وزراءاور 3 وزرائے مملکت نے منگل …

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 نئے وفاقی وزراءاور 3 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراءعلی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی اور وزرائے مملکت مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر سے حلف لیا

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 نئے وفاقی وزراءاور 3 وزرائے مملکت نے منگل کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراءاور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔