ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا مسقط کا دورہ

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے خلیج عمان میں میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی تعیناتی کے دوران عمان کی بندر گاہ مسقط کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کا مقصد گہرے سمندروں میںقومی جہازرانی اور بحری سکیورٹی کو ممکن بناتے ہوئے عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور حساس بحری راہداریوں …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے خلیج عمان میں میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی تعیناتی کے دوران عمان کی بندر گاہ مسقط کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کا مقصد گہرے سمندروں میںقومی جہازرانی اور بحری سکیورٹی کو ممکن بناتے ہوئے عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور حساس بحری راہداریوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔ پی این ایس خیبر کا تعلق پاک بحریہ فلیٹ کے (25) پچیسویں ڈسٹرائیر سکوارڈن سے ہے اورمختلف النوع خطرات میں ہر قسم کا میری ٹائم آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز پر ایلوٹ ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتا ہے۔پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی سفارتی اوردوستانہ تعلقات ہیں۔ پی این ایس خیبر کے دورے نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام کے ساتھ ساتھ عمان میں موجود پاکستانیوں کے ساتھ یوم ِ دفاع کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ اس سلسلے میں جہاز پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رائل نیوی آف عمان کے ڈپٹی کمانڈر کموڈور سعد بن عبداللہ ال سعدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جاوید نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ شریک میزبان کے طور پر شرکت کی۔