وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے این ٹی سی ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ”پاکستان کےلئے شجرکاری کیجئے“ مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے این ٹی سی ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منگل کو ”پاکستان کےلئے شجرکاری کیجئے“ مہم کا آغازکیا۔ مہم کا آغاز وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے پودا لگا کر کیا۔ اس کے ساتھ ہی پورے پاکستان میں موجود این ٹی سی کے تمام …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے این ٹی سی ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منگل کو ”پاکستان کےلئے شجرکاری کیجئے“ مہم کا آغازکیا۔ مہم کا آغاز وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے پودا لگا کر کیا۔ اس کے ساتھ ہی پورے پاکستان میں موجود این ٹی سی کے تمام دفاتر میں اس مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے سلسلہ میں پورے پاکستان میں تمام این ٹی سی کے دفاتر میں لگ بھگ پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ان لگائے گئے پودوں کی مکمل دیکھ بھال اور حفاظت کےلئے ایم ڈی این ٹی سی کی ہدایات پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔