اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق امور اور باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق امور اور باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ نے خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ اور اس سلسلہ میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔








