وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد یحی اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد

وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد یحی اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر محمد مسعود احمد کو ڈیپوٹیشن پر نیوٹیک بھجوا دیا گیا اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری کو تبدیل کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق …

وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد یحی اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد
ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر محمد مسعود احمد کو ڈیپوٹیشن پر نیوٹیک بھجوا دیا گیا

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری کو تبدیل کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ19کے آفیسر محمد یحی اخونزادہ کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم کے عہدے سے تبدیل کر کے انکی خدمات کے پی کے حکومت کے حوالے کر دی ہیں ۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر محمد مسعود احمد کو ایف بی آر سے تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر نیوٹیک میں بھجوا دیا ہے جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفیسر راجہ تنویر اعظمی نے وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔