وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت نیب ٹاسک فورس کااجلاس

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بد عنوان عناصر اب بچ نہیں سکیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو نیب اصلاحات کے سلسلہ میں نیب ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مذکورہ اجلاس نیب قانون میں اصلاحات لانے کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی تیار …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بد عنوان عناصر اب بچ نہیں سکیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو نیب اصلاحات کے سلسلہ میں نیب ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مذکورہ اجلاس نیب قانون میں اصلاحات لانے کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی تیار کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب قانون کے قیام کا اصل مقصد پوری توجہ کے ساتھ میگا کرپشن کے مقابلہ کے لیے بھرپور توجہ ہے، اس کو موثر بنانے کا سلسلے میں اصلاح کرنا اور غیر ضروری ہراساں کرنے سے بچنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اس سلسلہ میں تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید با اختیار بنانے کے لیے نئے احتساب قانون کی تیاری کے وقت حمایت اور رائے کو مدنظر رکھنا ضروری ہے