اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے صحافیوں سے بہتر رابطہ اور فوری فیڈ بیک کیلئے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت جاری کر دی، اس گروپ میں وزیر داخلہ خود اور بیٹ رپورٹرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ اپنی تجاویز اور سکیورٹی ایشوز کے حوالہ سے متعلق فوری اطلاعات اس گروپ میں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی صحافیوں سے بہتر رابطہ اور فوری فیڈ بیک کیلئے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے صحافیوں سے بہتر رابطہ اور فوری فیڈ بیک کیلئے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت جاری کر دی، اس گروپ میں وزیر داخلہ خود اور بیٹ رپورٹرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ اپنی تجاویز اور سکیورٹی ایشوز کے حوالہ سے متعلق فوری اطلاعات اس گروپ میں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واٹس ایپ گروپ میں غیر متعلقہ اطلاعات و پیغامات اور تحریریں یا ویڈیوز شیئرز نہ کی جائیں کیونکہ اس صورت میں واٹس ایپ گروپ پر ملنے والی اطلاعات کا اصل مقصد حاصل نہیں ہو سکے گا۔








