مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور چمنیوں سے نکلنے والے خطرناک دھوئیں سے نمٹنے کیلئے اینٹیں بنانے والے بھٹوں، کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور چمنیوں سے نکلنے والے خطرناک دھوئیں سے نمٹنے کیلئے اینٹیں بنانے والے بھٹوں، کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کو شعیب نیازی کی قیادت میں مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، ڈی جی (اے پی اے) اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔ ملک امین اسلم نے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ روایتی بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں (پی ایم 205) کے زمرے میں آتا ہے جو انسانی صحت اور ماحول کیلئے سنگین خطرات پیدا کرتا ہے۔ نئی زگ، زیگ ٹیکنالوجی خطرناک دھوئیں کے اخراج کو کافی حد تک کم کر دیتی ہے۔