اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو وزیر توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ ایوان صدر میں حلف برداری کے بعد عمر ایوب خان پاور ڈویژن میں اپنے آفس پہنچے اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی، سپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن حسن ناصر جامی نے آفس پہنچنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو وزیر توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو وزیر توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ ایوان صدر میں حلف برداری کے بعد عمر ایوب خان پاور ڈویژن میں اپنے آفس پہنچے اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی، سپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن حسن ناصر جامی نے آفس پہنچنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبہ کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت توانائی کے شعبہ کی مشکلات اور مسائل ختم کرنے کیلئے ٹھوس اٹھائے گی۔ انہوں نے وزارت کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور ملک میں پاور سیکٹر کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔








