اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک۔چین اقتصادی راہداری پر تفصیلی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز خسرو بختیار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر مملکت مراد سعید، مشیر برائے اسٹبیلشمنٹ ڈویژن محمد شہزاد ارباب ، سینیٹر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک۔چین اقتصادی راہداری پر تفصیلی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک۔چین اقتصادی راہداری پر تفصیلی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز خسرو بختیار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر مملکت مراد سعید، مشیر برائے اسٹبیلشمنٹ ڈویژن محمد شہزاد ارباب ، سینیٹر فدا محمد، خیبرپختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی اور مقامی نمائندوں کے علاوہ سی پیک سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک۔چین دوستی خطہ اور علاقائی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کےلئے بھی ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی جلد از جلد تکمیل دونوں ممالک کی حکومتوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل وابستہ ہے، اس کی تکمیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ملاقات میں سی پیک منصوبے کی جلداز جلد تکمیل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور سی پیک منصوبے کے تمام پہلوﺅں کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی عوام کے لیے سی پیک کے ثمرات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








