سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالہ سے اجلاس ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں ہونے والی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالہ سے اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالہ سے اجلاس ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں ہونے والی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالہ سے اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں سپیکر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں ہونے والی سر گرمیوں سے آگاہ کیا۔ سپیکر کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ای گورنمنٹ کا اجراءہو چکا ہے اور سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے کو اس ٹیکنابوجی کی تر بیت دی جا چکی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ساتھ چلنا ہے اس لئے ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا۔ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور بورڈ کے حکام کو ای گورنمنٹ پر کام کو تیز کرنے اور مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ای گورنمنٹ کے استعمال سے کاغذ پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کوفروغ ملے گا جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








