اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محرم الحرام کے مقد س مہینے میں باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور ملک میں امن کےلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کےلئے تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے مقدس مہینے کے شروع ہونے پر قوم کے نام اپنے پیغام …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا محرم الحرام کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محرم الحرام کے مقد س مہینے میں باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور ملک میں امن کےلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کےلئے تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے مقدس مہینے کے شروع ہونے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بردا شت کا مذہب ہے اور فرقہ واریت انتہاءپسندی اور تعصب کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے علماءاور مذہبی سکالرز کو مختلف عقائد کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کےلئے کہا۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کےلئے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ ہمیں محرم الحرام کی حقیقی روح پر عمل کرنا چاہئے جو ایثار، قربانی اور برداشت ہے اور ہر قسم کے تعصب اور طبقاتی فرق سے مبرا ہے۔








