اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز انتہائی جری خاتون تھیں، محترمہ کلثوم نواز …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز انتہائی جری خاتون تھیں، محترمہ کلثوم نواز کی جرا¿ت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد ایک استعارہ ہے، مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اشکبار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے۔








