بلغاریہ یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،وزیر اعظم بویکو بوریسف کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں گفتگو

تہران ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں بلغاریہ کے وزیر اعظم بویکو بوریسف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور بلغاریہ کی قومیں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کی خواہاں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بلغاریہ ایک دوست ملک کی حیثیت سے تمام شعبوں میں، یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ایران کے صدر …

تہران ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں بلغاریہ کے وزیر اعظم بویکو بوریسف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور بلغاریہ کی قومیں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کی خواہاں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بلغاریہ ایک دوست ملک کی حیثیت سے تمام شعبوں میں، یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ایران کے صدر نے علاقے اور پوری دنیا پر دہشت گردی کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کو اس وقت فروغ ملا جب بعض ملکوں نے علاقے کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے جمہوریت اور دہشت گردی سے مقابلے جیسے کھوکھلے نعرے لگائے اور علاقے میں اختلافات اور قتل و دہشت گردی کی آگ بھڑکا ئی۔

Leave a Reply