اقوام متحدہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان پر فوری طور پر اسلحے کی ترسیل کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ سوڈان میں ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی شروع ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اب تک اس نئی لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ …
اقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان پر اسلحے کی پابندی کا اعلان

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان پر فوری طور پر اسلحے کی ترسیل کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ سوڈان میں ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی شروع ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اب تک اس نئی لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں صدر سلوا کیر اور نائب صدر مچار کی حامی فورسز کے درمیان ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 3 برس قبل بھی اسی طرز کی لڑائی میں کئی ہزار افراد مارے گئے تھے۔








