پاکستان برائلر مرغی کا گوشت پیدا کرنے والا دنیا کا 11 واں بڑ ا ملک ہے

اسلام آباد ۔16 ستمبر(اے پی پی)پاکستان برائلر مرغی کا گوشت پیدا کرنے والا دنیا کا 11 واں بڑن ملک ہے جہاں پر سالانہ 1.2 ارب برائلر مرغیوں کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے ) کے بانی چئیرمین خلیل ستار نے کہا کہ برائلر مرغی کا گوشت پروٹینز کے حصول کا سستا ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا پولٹری انڈسٹری میں مرغیوں کی خوراک …

اسلام آباد ۔16 ستمبر(اے پی پی)پاکستان برائلر مرغی کا گوشت پیدا کرنے والا دنیا کا 11 واں بڑن ملک ہے جہاں پر سالانہ 1.2 ارب برائلر مرغیوں کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے ) کے بانی چئیرمین خلیل ستار نے کہا کہ برائلر مرغی کا گوشت پروٹینز کے حصول کا سستا ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا پولٹری انڈسٹری میں مرغیوں کی خوراک میںکسی قسم کے ہارمونز کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ ان کی خوراک خالصتا قدرتی اجزاءپر مشتمل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پانچ ہفتہ کے دوران برائلر مرغی سے حاصل ہونے والے گوشت کا وزن 2 کلو تک پہنچ جاتا ہے جبکہ وطن عزیز میں چھ ہفتوں کے بعد گوشت کی پیداوار 2 کلو تک پہنچتی ہے۔

مزید خبریں