وزیر مملکت وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام وفاقی اکائیوں میں رہنے والوں کی بلا رنگ و نسل عزت کی ضمانت دیتا ہے‘ فلموں اور ڈراموں میں کسی خاص علاقے کے لوگوں کی زبان اور ڈریس کوڈ کو ہائی لائٹ کرنا مناسب نہیں ہے‘ کسی خاص علاقے اور زبان کو ہائی لائٹ کرنے کے معاملے کا نوٹس …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام وفاقی اکائیوں میں رہنے والوں کی بلا رنگ و نسل عزت کی ضمانت دیتا ہے‘ فلموں اور ڈراموں میں کسی خاص علاقے کے لوگوں کی زبان اور ڈریس کوڈ کو ہائی لائٹ کرنا مناسب نہیں ہے‘ کسی خاص علاقے اور زبان کو ہائی لائٹ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں جنوبی اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ نے پنجاب حکومت کے محرم کے حوالے سے ایک اشتہار کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ مذکورہ اشتہار میں علی وزیر‘ محسن داوڑ اور منظور پشتین کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جن پر نسلی منافرت پھیلاتے دکھایا گیا ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ حقوق کی تحاریک کو پنجاب میں منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ محسن داوڑ نے کہا کہ یہ اشتہار پنجاب حکومت کی جانب سے آیا ہے اس لئے پنجاب حکومت کو اس کی معذرت کرنی چاہیے۔

مزید خبریں