ٹرمپ نے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دیں،جوابی کارروائی کی صورت مزید ٹیکس لگانے کی دھمکی

واشنگٹن ۔ 18ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دی ہےں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے محصولات کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور اس سال کے آخر تک ٹیکس کی شرح 10 فی صد ہو گی جب کہ اس کے بعد اسے بڑھا کر 25 فی صد کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے …

واشنگٹن ۔ 18ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دی ہےں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے محصولات کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور اس سال کے آخر تک ٹیکس کی شرح 10 فی صد ہو گی جب کہ اس کے بعد اسے بڑھا کر 25 فی صد کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین نے جوابی اقدام کے طور ان کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیا تو وہ امریکہ میں چین کی مزید 267 ارب ڈالر کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

مزید خبریں