پا کستان نے دنیا میں امن کے قیام کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی یورپین یونین وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا کستان نے دنیا میں امن کے قیام کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پا کستان کا کوئی گھر ایسا نہیں جو دہشت گردی کی وجہ سے متا ثر نہ ہو اہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی اور اس کی وجہ سے ہمیں …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پا کستان نے دنیا میں امن کے قیام کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پا کستان کا کوئی گھر ایسا نہیں جو دہشت گردی کی وجہ سے متا ثر نہ ہو اہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی اور اس کی وجہ سے ہمیں بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپین یونین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ گروپ آف یورپین پارلیمنٹ (ای سی آر) کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ای سی آرکے نا ئب صدر ہینکل اولیف ہانس کی سر برا ہی میں منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ان سے ملا قات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پا کستان کے جس خطہ سے میرا تعلق ہے اس خطہ نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، مساجد، امام بارگاہیں، سکول اور عوامی مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پا کستان کی قربانیوں کو وہ پذیرائی نہیں دی جس کا وہ مستحق تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور پر بڑی حد تک قا بو پا لیا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں