سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن( پی آر اے) کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پی آر اے کے درمیان ورکنگ ریلیشنز کو بہتر بنانے سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن( پی آر اے) کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پی آر اے کے درمیان ورکنگ ریلیشنز کو بہتر بنانے سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں، ہماری اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کرنا ہمارے قومی فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔ ہمیں ملک کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے ۔ اسے قومی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی ایشوز کو ایوان میں زیر بحث لائیں گے۔ ایوان کو ڈیبیٹنگ کلب بنانے کی بجائے ماہرین کو مدعو کرکے ان سے مسائل کے حل کے لئے آراءلیں گے اور عملدرآمد کرائیں گے۔ پانی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ انتہائی تشویش ناک ہے ۔اس معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی بلائیں گے۔