اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) سی پیک دو حکومتوں نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان بہتر تعلقات کا معاہدہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری نے پاکستان میں چین کے سفیر جناب یاو جِنگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق آج چینی سفیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری …
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے چین کے سفیر جناب یاوجِنگ سے ملاقات، سی پیک معاہدہ سمیت متعدد معاملات پر تفصیلی بات چیت
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) سی پیک دو حکومتوں نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان بہتر تعلقات کا معاہدہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری نے پاکستان میں چین کے سفیر جناب یاو جِنگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق آج چینی سفیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ان کے دفتر میں سی پیک معاہدہ، فاٹا ریجن میں سماجی ترقی ، افغان مہاجرین اور دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی میں تعاون اور فروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سی پیک کی تعمیر اور جلد تکمیل پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ پاکستان ہر صورت چین کے ساتھ تعلقات کو وسعت دے گا۔ ہمارا موقف ہے جو چین کا دشمن ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔ سی پیک منصوبے میں فاٹا کے علاقے کو خاص اہمیت دی جائے۔ فاٹا کے عوام بھی چائنا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ علاقے کی سماجی ترقی کے حوالے سے سب سے پہلے خواتین کی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی پر مل کر کام کریں گے۔









