خام تیل کے نرخوں میںکمی

سنگاپور ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافے بارے رپورٹ کا اجراءاور عالمی سطح پر زائد رسد بارے پائی جانے والی تشویش میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 27 سینٹ (0.58 فیصد) کی کمی سے …

سنگاپور ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافے بارے رپورٹ کا اجراءاور عالمی سطح پر زائد رسد بارے پائی جانے والی تشویش میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 27 سینٹ (0.58 فیصد) کی کمی سے 46.53 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 36 سینٹ (0.74 فیصد) کی گراوٹ سے 48.11 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کے زخائر میں 2.2 ملین بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply