نوجوان نسل کو منشیات اور تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں سیمینار

نوجوان نسل کو منشیات اور تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ۔ 06 جون (اے پی پی):نوجوان نسل کو منشیات اور تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلباء میں صحت مند طرزِ زندگی کے شعور کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ناءمہ اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال معاشی، معاشرتی اور جسمانی ہر سطح پر انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایک بار نشے کی لت لگ جاءے تو انسان اپنا گھر، روزگار اور رشتے سب گنوا بیٹھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی یوتھ کو تمباکو نوشی سے دور رکھنا ہے۔ سگریٹ نوشی کینسر، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔کیمپس ڈاءریکٹر ڈاکٹر فلک شیر نے سیمینار کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاررواءی کی جاءے گی۔ یوتھ ہمارا فیوچر ہے، ان کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تعلیمی ادارے اس شعور کی ترویج میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں