امریکی شہر شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے میں تقریب

شکاگو۔ 13 جولائی (اے پی پی) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو انسانیت کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے امریکی شہر شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ” رحمت کا فرشہ “ قرار دیا۔ شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی …

شکاگو۔ 13 جولائی (اے پی پی) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو انسانیت کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے امریکی شہر شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ” رحمت کا فرشہ “ قرار دیا۔ شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی بلا امتیاز رنگ ‘ نسل و مذہب خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہمارے دین اور ہمارے وطن کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں اور ہمیں اس پہلو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply