اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملک میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس، مساجد اور خانقاہیں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کریں، نیا پاکستان قائداعظم اور اقبال کا پاکستان ہو گا۔ منگل کو یہاں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی علماءو مشائخ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملک میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس، مساجد اور خانقاہیں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کریں، نیا پاکستان قائداعظم اور اقبال کا پاکستان ہو گا۔ منگل کو یہاں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں علماءو مشائخ نے وزیر مذہبی امور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ علماءکرام، مذہبی رہنما اور عوام مل کر فکری اور عملی دہشت گردی و انتہاءپسندی کی نفی کریں، ملک کو امن، رواداری اور استحکام کی سخت ضرورت ہے، امن کے قیام میں ملکی سکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لئے مدارس، مساجد اور خانقاہیں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کریں۔








