حکومت ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھے گی، وزیراعظم کے مشیر امین اسلم خان

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھے گی، مستقبل میں اسلام آباد سے ایک درخت بھی کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایمبیسی روڈ اتاترک ایونیو پر شجرکاری کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اس حوالہ سے سی ڈی اے باقاعدگی کے ساتھ ہر …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھے گی، مستقبل میں اسلام آباد سے ایک درخت بھی کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایمبیسی روڈ اتاترک ایونیو پر شجرکاری کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اس حوالہ سے سی ڈی اے باقاعدگی کے ساتھ ہر سہ ماہی پر رپورٹ مرتب کرکے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو پیش کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتاترک ایونیو کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، آئی جی جنگلات سیّد محمود ناصر، ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف اور دیگر متعلقہ سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں