چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی 17ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست ادارے کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی 17ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملازمین کسی بھی …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست ادارے کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی 17ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کےلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی لئے ضروری ہے کہ ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے ویلفیئر فنڈ کے اغراض مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ اراکین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فنڈ انتہائی اہم ہے اور اس کی مالی حیثیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت مند ملازمین اور خاص طور پر کم تنخواہ والے سٹاف کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں