راولپنڈی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (آج) بدھ سے ہوگا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچویں مرحلے میں ملک بھر کے مختلف گراﺅنڈز میں آٹھ میچ شروع ہوں گے۔ پول اے میں فاٹا اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ راولپنڈی اور کراچی ریجنز …
قائداعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (آج) ہوگا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (آج) بدھ سے ہوگا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچویں مرحلے میں ملک بھر کے مختلف گراﺅنڈز میں آٹھ میچ شروع ہوں گے۔ پول اے میں فاٹا اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ راولپنڈی اور کراچی ریجنز کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور پشاور ریجن کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ حبیب بینک اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے مابین میچ کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔








