چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چینی سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون ایک شراکت دارانہ مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے اور دونوں ملک خطہ کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منگل کو …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون ایک شراکت دارانہ مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے اور دونوں ملک خطہ کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منگل کو ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی خطہ ایک نئے انداز میں ابھر رہا ہے اور ایشیاءمعاشی سرگرمیوںکا مرکز بن رہا ہے جس میں چین کا اہم کردار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت چین کے ساتھ دوستی پر متفق ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ خطہ کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے اور ترقی کےلئے راہیں ہموار کی جائیں۔

مزید خبریں