اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کوچز کے معیار میں بہتری لائیں گے اور صوبوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کھیلوں کی بہتری سے متعلق فیصلے کرینگے، ملک میں کھیلوں کے میدان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت کھیلوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کوچز کے معیار میں بہتری لائیں گے اور صوبوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کھیلوں کی بہتری سے متعلق فیصلے کرینگے، ملک میں کھیلوں کے میدان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت کھیلوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کو بھی بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق سسٹم شفاف بنائیں گے اورگلی کوچوں سے ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بھی حکومت کی گورننس کا حصہ ہے، کھیلوں میں ہم پہلے کہاں کھڑے تھے آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ملک میں کوچز کے معیار میں بہتری لائیں گے اور صوبوں کے وزرا کیساتھ بات چیت کرینگے۔








