بھارت ،گیارہویں جماعت کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل،تعلیمی نظام کا پول کھل گیا

نئی دہلی ۔ 14جولائی (اے پی پی) بھارت میں گیارہویں جماعت کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل سے تعلیمی نظام کا پول کھل گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک کالج میں 11 ویں جماعت کے طلبہ و طالبات دھڑلے سے کھلے عام کتابیں سامنے رکھ کر انتہائی سکون سے نقل کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹیچر نظریں ہٹالیتے …

نئی دہلی ۔ 14جولائی (اے پی پی) بھارت میں گیارہویں جماعت کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل سے تعلیمی نظام کا پول کھل گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک کالج میں 11 ویں جماعت کے طلبہ و طالبات دھڑلے سے کھلے عام کتابیں سامنے رکھ کر انتہائی سکون سے نقل کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹیچر نظریں ہٹالیتے یا نظریں بچا لیتے ہیں۔میڈیا کے مطابق جب ٹیچر سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو کسی کو نقل کرتے ہوئے دیکھا ہی نہیں۔

Leave a Reply