سرینگر۔4 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے وادی کشمیر کے طول وعرض میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے چھاپوں، محاصروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھونگ انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی وادی کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاںفورسز کشمیری عوام خاص طورپر نوجوانوںکو …
ڈھونگ انتخابات سے قبل ہی وادی کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے، اشرف صحرائی

مزید خبریں
سرینگر۔4 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے وادی کشمیر کے طول وعرض میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے چھاپوں، محاصروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھونگ انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی وادی کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاںفورسز کشمیری عوام خاص طورپر نوجوانوںکو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز اور پولیس کا قہر جاری ہے، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اورلوگوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سڑکوں اور چوراہوں پر بھارتی فورسز نے ناکے لگا رکھے ہیں اور تلاشیوں کے بہانے لوگوں کو ستایا جارہا ہے۔








