ایشیائی ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی میدانوں میں تعاون کی ضرورت ہے،ڈاکٹر علی لاریجانی

تہران۔ 14جولائی (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مختلف سیاسی و اقتصادی میدان میں ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں ایشیائی سیاسی پارٹیوں کی کانفرنس کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور پارلیمانی تعاون میں توسیع انتہائی اہمیت …

تہران۔ 14جولائی (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مختلف سیاسی و اقتصادی میدان میں ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں ایشیائی سیاسی پارٹیوں کی کانفرنس کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور پارلیمانی تعاون میں توسیع انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں کہا کہ مستقبل میں براعظم ایشیا کا کردار دنیا کے لئے بہت اہم ہوگا۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی، ایشیائی سیاسی پارٹیوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی حمایت کرتی ہے۔

Leave a Reply