ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ہی پاک بھارت تنازعات اور مسائل کا واحد راستہ ہیں، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، شکیل آفریدی کے معاملہ پر پاکستان کے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ہی پاک بھارت تنازعات اور مسائل کا واحد راستہ ہیں، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، شکیل آفریدی کے معاملہ پر پاکستان کے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح پر اہم ایشوز کے حوالہ سے پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کےلئے مذاکرات ہی آگے واحد راستہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کرتارپور کا راستہ کھولنے کا فیصلہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ سارک ممالک کے وزراءخارجہ سارک سربراہ اجلاس کےلئے پاکستان آنے کو تیار ہیں لیکن بھارت روڑے اٹکا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے شروع کئے گئے کشن گنگا اور راتلے سمیت پانی کے متنازعہ منصوبوں کا معاملہ تمام فورموں پر اٹھا رہا ہے۔ سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کوئی پیشہ ور فوج اس طرح کے دعویٰ نہیں کرتی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم بھارت کو مذاکرات کےلئے نہیں منا رہے، بھارت کی جانب سے پہلے خط آیا تھا تاہم ہم پرامن تعلقات میں کوشش کر سکتے ہیں، پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کے بارے میں ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی، جس کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل ہے۔