اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کمانڈنٹ فرنٹئئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملا قات کی۔ ملا قات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کمانڈنٹ فرنٹئئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کی ملا قات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کمانڈنٹ فرنٹئئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملا قات کی۔ ملا قات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوانو ں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ¿ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








