اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں بجلی کی ٹرپنگ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دےدیا اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جمعرات کو وزارت توانائی سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک اور دیگر ساحلی علاقوں میں …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں بجلی کی ٹرپنگ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دےدیا
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں بجلی کی ٹرپنگ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دےدیا اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جمعرات کو وزارت توانائی سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک اور دیگر ساحلی علاقوں میں شدید نمی کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنوں میں فنی خرابی پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس معاملہ کی تفصیل سے تحقیقات کی جائیں کہ کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے کس طرح کے احتیاطی اور مرمت کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی اور ان علاقوں میں تعینات اہلکاروں کی نااہلی اور غفلت کی سزا عوام کو نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو انسولیٹر تبدیل کرنے کی فوری تجویز تیار کرنے اور مرمت کا کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ اس قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔









