اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے سے متعلق اجلاس جمعرات کو یہاں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب ، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، ہری پور، اٹک اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں، سیکرٹری وزارت …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے سے متعلق اجلاس جمعرات کو یہاں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب ، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، ہری پور، اٹک اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں، سیکرٹری وزارت آبی وسائل، چیئرمین واپڈا اورسیکرٹری آبی وسائل، واپڈا اور ارسا کے اعلیٰ حکام نے شر کت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متاثرین کو ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پانی کی قلت کے خاتمہ کےلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، ڈیموں کی تعمیر میں مقامی سطح پر رکاوٹوں کو ختم کرنے کےلئے ڈیم بنانے سے پہلے اس علاقے کے مکینوں کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے علاقے میں زمینی پانی کی سطح گرنے کی وجہ سے علاقے میں آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ غازی بروتھ پاور پراجیکٹ کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔








