وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو احتساب کے نام پر ووٹ ملا‘ ہر کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا‘ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی موقف ہے کہ سب کا احتساب ہو گا اور ہمارا ووٹر بھی کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتا ہے، ملک …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو احتساب کے نام پر ووٹ ملا‘ ہر کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا‘ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی موقف ہے کہ سب کا احتساب ہو گا اور ہمارا ووٹر بھی کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتا ہے، ملک میں عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے صرف ایک کانفرنس کے لیے 98 کروڑ کی گاڑیاں منگوائیں جو زیادتی نہیں تو کیا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ‘ پی آئی اے میں تقریباً 15 ہزار ملازمین ہیں جو 356 ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کے بھی 17 ہزار ملازمین ہیں اور 2007ءکے بعد سے بند ہے جو 200 ارب کا نقصان کر رہی ہے، اسی طرح پی ٹی وی میں میں 10 ہزار ملازمین ہیں جسے حکومت پاکستان 10 ارب روپے دے رہی ہے جبکہ ریڈیو پاکستان کا 5 ارب 65 کروڑ خرچہ ہے جبکہ اسکی آمدن صرف 45 کروڑ روپے ہے، پاکستان ریلوے کے 78 ہزار ملازمین ہیں جس کا مجموعی طور پر نقصان 147 ارب روپے ہے اس طرح ہمارے ریاست کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کا ایک ٹریلین سے زائد کا نقصان ہے جو سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور ان اداروں میں اپنوں کی بے جا بھرتیوں کا شاخسانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔