اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی کے ڈھانچے سمیت دیگر اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر وینکی یانگ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق …
وزیر خزانہ اسد عمر سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی کے ڈھانچے سمیت دیگر اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر وینکی یانگ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کا مختصر جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر صنعتی شعبے کو بہتر بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کے شعبے کو بہتر بنانے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم ہنرمندی ‘ ایس ایم ای اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کو بھی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ا









