وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کے ایوان بالا میں ارکان کے سولات کے جواب

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں‘ حکومت نے ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی اور اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے باوجود اضافہ نہیں کیا اور 8 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ کا بوجھ بھی خود برداشت کر رہی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں‘ حکومت نے ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی اور اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے باوجود اضافہ نہیں کیا اور 8 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ کا بوجھ بھی خود برداشت کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران میاں عتیق شیخ ‘ رخسانہ زبیری اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت 92.83 فی لٹر اور بھارت میں 144.20 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھارت میں 129روپے 65 پیسے اور پاکستان میں 106 روپے 57 پیسے ہے۔ اسی طرح خطے کے دیگر ممالک سے بھی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔