سنگاپور ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 61 سینٹ (1.36 فیصد) کے اضافے سے 45.36 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ …
خام تیل کے نرخوں میںاضافہ
سنگاپور ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 61 سینٹ (1.36 فیصد) کے اضافے سے 45.36 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 57 سینٹ (1.23 فیصد) کی بہتری سے 46.83 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔









