کولمبو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم سری لنکن الیون کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ (کل) ہفتہ کو کھیلے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا …
سری لنکن الیون اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹور میچ (کل) کھیلا جائیگا
کولمبو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم سری لنکن الیون کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ (کل) ہفتہ کو کھیلے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔









