سرینگر ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم پر ہندو انتہاپسندوں کے جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے جو غیر قانونی طورپر نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ احتشام نامی کشمیر ی طالب علم پرجو …
یاسین ملک کی طرف سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشمیری طالب علم پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم پر ہندو انتہاپسندوں کے جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے جو غیر قانونی طورپر نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ احتشام نامی کشمیر ی طالب علم پرجو ریاست کے شہر گریٹر نےو ڈا کی شادرایونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے پر غنڈوں نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ انہوںنے کہاکہ غنڈوںکو بھارتی پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے پوری مدد اورچھوٹ حاصل تھی ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ریاستوں میں کشمیر تاجروں اور طلباءپر ہندوانتہاپسندوں کے حملے کوئی نئی بات نہیں اوربھارتی حکومت اپنے فسطائی ذہن غنڈوں کے ذریعے پہلے بھی کشمیریوں پر اس طرح کے حملے کروارہی ہے ۔








