قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 8 اکتوبر سے ہو گا

راولپنڈی۔05 اکتوبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 8 اکتوبر سے ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پول اے میں نیشنل بنک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور پشاور کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، …

راولپنڈی۔05 اکتوبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز 8 اکتوبر سے ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پول اے میں نیشنل بنک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور پشاور کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ فاٹا اور اسلام آباد کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ حبیب بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں نبرد آزما ہوں گی۔