ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

کنگسٹن ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) ہفتہ کھیلا جائیگا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 17 رنز اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 …

کنگسٹن ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) ہفتہ کھیلا جائیگا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 17 رنز اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو چوتھے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔